کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری گٹ بال ٹورنامنٹ کے ایم اہم میچ میں نیشنل آفریدی نے مدمقابل کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون سخت مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برا بر تھا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی کوہاٹ اسپورٹس کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکی کھیل کے 46ویں منٹ میں نیشنل آفریدی کی جانب سے خالد بلوچ نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں راشد شہید فٹ بال کلب کے گرائونڈ پر نہ آنے کی وجہ سے ینگ بلتستان کلب کو واک اوور کے ذریعے کامیابی حاصل ہوگئی ٹورنامنٹ میں کھیلے میچ کے اختتام پر نیشنل آفریدی اور کوہاٹ اسپورٹس کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی منیجر ہزارہ محمڈن نصراللہ خان سے تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ہزارہ محمڈن حاجی محمد سلیم ،ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد پرویز قاسو، آرگنائزر پرویز تنولی،نیو ی فٹ بال ٹیم کے کوچ محمد رمضان، ڈاکٹر امیر نواز خان و دیگر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری اسد محمود ،طاہر قادریاور احمد سلطان نے جبکہ میچ کمشنر کو چ اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔