ڈربن (جیوڈیسک) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اے ڈی ویلیئرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز بھارت کے سارو گنگولی کو حاصل تھا۔
انہوں نے 200 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ ڈی ویلیئرز نے 182 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔