کراچی (جیوڈیسک) نوری آباد حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے دونوں کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔
نوری آباد پر کراچی سے حیدر آباد جانے والی وین کے حادثے میں جاں بحق 10 افراد میں سے 2 کی شناخت ہوگئیں ہے، جاں بحق افراد کی شناخت اقبال احمد اور نصرت بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے ہے۔
جناح اسپتال کے ایم ایل او راجا میمن کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے ڈی این اے سپملز لے لئے گئے تھے جب کہ ان کے ورثا سے ڈی این اے سیمپلز لینے کا عمل آج سےشروع کردیا جائیگا۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔