مذبح خانے سے فرار بیل نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

Bail

Bail

بالٹی مور (جیوڈیسک) امریکی شہر بالٹی مور میں پولیس کی اس وقت دوڑیں لگ گئی جب ایک بیل مذبح خانے سے بھاگ نکلا اور شہر کی سڑکوں پر مٹر گشت شروع کردی۔

قصبہ مائونٹ ورنن کے ایک ذبح خانہ سے بھاگے ہوئے بیل نے پولیس کو شہر کی سڑکوں پر خوب دوڑایا اور بالآخر کافی دیر تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے گولیاں مار کر زمین پر گرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شہر میں دہشت پھیل گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں بیل کو زندہ پکڑنے میں بارہا ناکامی پرگولی مار نا پڑی۔