عباس ٹان دھماکے میں ملوث افراد 3 دن میں گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت کو سانحہ عباس ٹان دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تین روز کا الٹی میٹم دے دیا۔ بصورت دیگر اہلیان سندھ “تادم اختتام دہشت گردی ہر قسم کا کاروبار بند رکھنے پر مجبور ہونگے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹان کے شہدا کاغم باٹنے اور ان کے دکھ میں عملی طو پر شریک ہونے کیلئے آج پورے سندھ میں پرامن یوم سوگ منائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ اگر تین روز میں دھماکے کرنے والے درندہ صفت کو گر فتار نہ کیا گیا تو اہلیان سندھ تا دم اختتام دہشت گردی ہر قسم کا کاروبار بند رکھنے پر مجبور ہونگے۔