عباس پور آزادکشمیر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا 49 یوم تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

AJK

AJK

عباس پور (نمائندہ خصوصی) پورے ملک کی طرح عباس پور آزادکشمیر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا 49 یوم تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عباس پور آزادکشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا 49 یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب زیرصدرات سابق صدر حلقہ نمبر ایک پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف تھے تقریب آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ملک کے غریب ،کسانوں کے لیے رکھی گئی 1970 میں جب مزدوروں سے16 گھنٹے کام لیا جاتا تھا مزدوروں کو اُن کے حقوق نہیں دئے جاتے تھے تو اُس وقت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی مزدوروں کو زبان دی اور اپنا حق لینا سکھایا اُنھوں نے کہا کہ ایٹم بم بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے اُنھوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹوکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک غریبوں ،کسانوں کے لیے بے پناہ قربانیاں دی اور وطن عزیز کے غیور عوام کو اُن کا حق دلوایا اُنھوں نے کہا کہ اب جسطرح بلاول بھٹو میدان میں آئے ہیں اُس کے بعد مخالفیں کی نیندیں حرام ہو گی ہیں کیونکہ اب سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان کی عوام صرف پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کو چاہتے ہیں اُنھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور اُنھوں نے دورہ عباس پور میں جو تقرری کی اُس پر اعتراضات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر میں وہاں موجو د ہوتا تو اُن کو ایسی تقریر کبھی نہیں کرنے دیتا وہا ں پر مسلم کانفرنس کے اُمیدوار عبدالقیوم خان نیازی کو جسطرح بلا کر بے عزت کیا اُنھوں نے بھر پور مزمت کی اُن کا کہنا تھا کہ سردار عبدالقیوم خان نیازی ہمارے مہمان ہیں اور ہم نے ہمیشہ سے مہمانوں کو عزت دی جس طرح ایک مہمان کو بلا کر اُنھوں نے بے عزت کیا قابل مزمت ہے اُنھوں نے کہا کہ گریٹرواٹر سپلائی سمیت دیگر منصوباجات جو پاکستان پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں شرو ع ہوئے تھے۔

اگر اُنکوروکنے کے لیے کسی نے کوئی بھی ہتکنڈہ اپنایا تو ہم خاموش نہیں بیٹھے گئے اُنھوں نے گورنمنٹ سکول تروٹی کی اراضی کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 30 دسمبر تک انتظامیہ نے قبضہ نہ دلوایا تو میں خود جاکر قبضہ دلواں گا اور پھر دیکھوں گا کہ کون روکتا ہے اِس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاوں عباس پور سردار فیصل نسیم ،سابق چیئرمین زکوة کونسل ضلع پونچھ سردار اخلاق ایوب ،سابق چیئرمیں زکوة حلقہ نمبر ایک نصیر چغتائی ،سردار محمد نصیر چغتائی ،سردار مشتاق ایڈووکیٹ ،چوہدری شہزاد بشیر ،سردار فیصل قیوم ،کیپٹن ریٹائرچوہدری سلام الدین ،صدر مشتاق سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عہد کہ کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں گئے اِس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کو منسوخ کیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔

کامران ارشد سدھن
نمائندہ خصوصی عباسپور
03328567202