عباس پور (کامران ارشد) عباس پور میں رمضان المبارک کے بابرقت مہینے میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگ برستاتی گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلندو بانگ دعوئے کیے تو گئے تھے مگرتمام دعوے ہوئی نکلے عباس پورکے کئی علاقوں میں سحر وافطار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری سحر وافطار اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ آفسیران سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔اور سحر وافطار میں بجلی کو بحال رکھا جائے تاکہ روزے دار سکھ کا سانس لیے سکیں۔
کامران ارشد نمائندہ راولاکوٹ آزادکشمیر فون نمبر03328567202