عباس پور کی خبریں 1/12/2016

Azhar Ashraf Qureshi

Azhar Ashraf Qureshi

عباس پور (کامران ارشد سدھن) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور میں لوکل ایکٹا کا ایک ہنگامی پروفیسر محمد اعظم شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بنے اور پروفیسر افتخار اکبر کو سکرٹری ٹیچر فاونڈیشن بنے پرپروفیسر محمد سلیم کی جانب سے دلی مبارک باد پیش وزیراعظم آزاد حکومت اور وزیرتعلیم کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے مشکل حالات کے باوجود عدوانصاف کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے اراکین ایکٹا پر اُمید رکھتے ہیں کہ وزیراعظم اور وزیرتعلیم کی طرف سے کیے جانے والے فیصلہ جات محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بنیں گے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور میں لوکل ایکٹا کا ایک ہنگامی اجلاس صدر لوکل ایکٹا پر وفسیر محمد سلیم چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پروفیسر محمد اعظم شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بنے اور پروفیسر افتخار اکبر کو سکرٹری ٹیچر فاونڈیشن بنے پر دلی مبارک باد پیش کی گی ایکٹا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے تعینات ہونے والے آفیسران ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور کالج کمیونٹی کے وقار میں اضافے کا باعث بنیں گئے اپنے بہترین اور مثبت رویے سے کالج کمیونٹی کی خدمت کریں گئے کیونکہ تعینات ہونے والے آفیسران کی شہرت انتہائی اچھی ہے ۔لوکل ایکٹا نے حصوصی طور پر جناب وزیراعظم آزاد حکومت اور وزیرتعلیم کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے مشکل حالات کے باوجود عدوانصاف کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے اراکین ایکٹا پر اُمید رکھتے ہیں کہ وزیراعظم اور وزیرتعلیم کی طرف سے کیے جانے والے فیصلہ جات محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بنیں گے اجلاس سے پروفیسر دلدار حسین ،پروفیسر محمد خورشید خان ،پروفیسر ممتاز علی ،پروفیسر محمد مسعود خا ن ،پروفیسر عرفان شاہین ،پروفیسر خواجہ ظفر اقبال ،پروفیسر عابد حسین ،پروفیسر محمد شہزاد ،پروفیسر اولیس ،پروفیسر عبدالواجد اور پروفیسر امجد محمود نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عباس پور (کامران ارشد سدھن) عباس پور میں عامر بک ڈپو اینڈ یونیفارم سینٹر کا افتتاح اظہر اشرف قریشی ایک ایماندار شخص ہیں جنہوں نے ساری زندگی عوامی کی خدمت میں گزاری عامر بک ڈپواینڈ یونیفارم سے بہت سے لوگ مستفید ہوں گئے کتب ہر قسم کی سٹیشنری اور کاپیاں ہول سیل ریٹ پر ملیں گی تفصیلات کے مطابق عباس پور میں عامر بک ڈپور اینڈ یونیفارم سینٹر کا افتتاح کیا گیا عامر بک ڈپور اینڈ یونیفارم سینٹر کا قیام عباس پور بنک روڈ نیزد اسسٹنٹ کمشنر آفیس کے سا تھ عمل لایا گیا ۔افتتاح کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اِس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عباس پور میں عامر بک ڈپواینڈ یونیفارم سینٹر کاقیام خوش آئندہے جس کے بعد عوام پرائیوٹ وسرکاری سکول ،کالجز کی کتب اور ہر قسم کی سٹیشنری اور کاپیاں ہول سیل ریٹ پر ملیں گئی اظہر اشرف قریشی نے عامر بک ڈپو اینڈ یونیفارم سینٹر کا قیام کر کے ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے اظہر اشرف قریشی ایک ایماندار شخص ہے جس نے ہمیشہ سے عوام کی خدمت میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا اللہ پاک اظہر اشرف قریشی کو مزید ترقی دیں اِس موقع پر سابق انجمن تاجران کے صدر سردار محمد حیات خان ،شیخ محمد نذیر خان ،کے علاوہ شہریوں کی ایک بی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملک اور قومی کی سلامتی کے لیے خصوصی دُعا کی گی۔