عباس پور کی خبریں 10/12/2016

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس پور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں نے کثرتعداد میں شرکت کی اِس موقع پر پرنسل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عصمت چغتائی کاکہنا تھا کہ صحافیوں نے اُس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا جب ہم اکیلے تھے جب بچیوں کے بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی اُس وقت صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے صحافیوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااُنھوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اِس موقع پر نوجوان صحافی کامران ارشد سدھن،طارق ترک ،راجہ افضل کیانی ،یوسف چغتائی ،اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (نمائندہ خصوصی) سردار قدیر خان ،سردار شرافت محمود ،سردار صداقت اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں سردار خان بہادر خان کو سینئر مشیر حکومت بنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سردار خان بہادر کو کابینہ میں توسیع کر کے سینئر مشیر حکومت بنا نا خوش آئندہ ہے اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اندر سردار خان بہادر خان جیسے لیڈر کی ضرورت تھی اللہ پاک نے سردار خان بہادر خان کو اعلیٰ صلاحیتوں سے نواز ہے کابینہ میں شامل ہونے کے بعد عوام کی ایک کثیرتعداد سردار خان بہادر خان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکے گئی اُنھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوںنے کابینہ میں توسیع کر کے سردار خان بہادر خان کو شامل کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (نمائندہ خصوصی ) عباس پور میں پہلے توانٹرنیٹ کی سروس صارفین کے لیے درد سر بنی ہو ئی تھی اب مہنوں کا پیکج دنوں میں ختم ہونے لگا اب انٹرنیٹ پیکج صارفین کے لیے دردسر بن گیا تفصیلا ت کے مطابق عباس پور میں انٹرنیٹ 3 G EVO کے پیکج عوام کے لیے درد سر بن گئے مہینوں کا پیکج دنوں میں ختم ہونے لگا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین کے مطابق مہنوں کا پیکج چند دنوں میں ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اُن کا لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے اُنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اِس محکمہ کی من مانی کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (نمائندہ خصوصی ) عباس پور میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ساجد حسین کی زیرقیادت میں اسسٹنٹ کمشنر آفیس عباس پور میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری آفیسران کے علاوہ تاجروں ،سول سوسائٹی کے افراد سمیت صحافیوں نے کثرتعداد میں شرکت کی اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عباس پور ساجد حسین نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے مشاورت کی اِس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون کے دائرہ کار سے باہر راہ کر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گئی عوام کی خدمت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں اُن کا کہنا تھا کہ تمام مسلک ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ جشن میلادالنبی کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گئے اِس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جشن میلاد النبی کے موقع پر بھر پورا انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اِس موقع پر نائب تحصیلدار ،پرنسپل بوائر ڈگری کالج عباس پور پروفیسر محمد نصیر ،ایس،ایچ ،او عباس پور سیاب عباسی ،سابق انجمن تاجران کے صدر سردار حیات خان ،شیخ محمد نذیر انجمن تاجران کے صدر ،سردار محمد ارشد خان جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ،ایس ،ڈی،او محکمہ برقیات ،ایس،ڈی،او محکمہ شاہرات ،چوہدری شہزاد بشیر سمیت دیگر موجود تھے۔

کامران ارشد سدھن نمائندہ خصوصی عبا سپور آزادکشمیر فون نمبر03328567202