عباس پور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نائب صدر سابق ممبر کشمیر کونسل سابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر سردار نسیم احمد سرفراز خان نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر آزادکشمیر کی عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں اِن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید رخان نے میرٹ بحال کر کے غریبوں کے لیے مسیحا بنے ،این،ٹی،ایس کے قیام کے بعد اب محکمہ ایجوکیشن میں ایک بڑی تبدیلی لاتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے میرٹ کو بحال کیا اب غریب کے بچے کو میرٹ پر روزگار مل سکے گا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے انڈین آرمی سے فائرنگ سے متاثریں کی جس طرح دیکھ بال کی اُن کو فوری طور پر ریلیف فراہم کی اور اُنھیں در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچایا اور اُن کے تمام تر مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے لائق تحسین ہے اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ایک اعظیم شخص ہیں اور اُن کی شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک مختصر وقت میں عوام کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کیا راجہ فاروق حیدر خان ایک ناڈر ،بہادر ،لائق لیڈر ہیں جب اُن کو دیکھتا ہوں تو سابق جنرل آرمی چیف راحیل شریف کی یاد آجاتی ہے اور اُن کا عکس وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر کے اندر نظر آتا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر اُس چٹان کے ساتھ ٹکرنے کے لیے تیار ہیں جو راجہ فاروق حیدر کے خلاف زہر اگلے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عباس پور (نمائندہ خصوصی )عباس پور کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار عمر حیات نے میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی افواج نے کشمیر کے اندر کشمیر یوں پر جاری جارحیت بند نہ کی تو کشمیر میں ہی ہم بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گئیں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کو طویل عرصہ سے سلب کیے ہوا ہے اور کشمیریوں پر دنیا کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے اِس پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مزمت ہے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر قوم کو جلد آزادی ملے گی جس تحریک میں برہان وانی نے ایک نئی روح پھونی انشاء اللہ تعالی وہ اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گئی اور بہت جلد کشمیریوں کو آزادی ملے گی اُن کا کہنا تھا کہ اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اب معلوم ہو جانا چاہیے کہ وہ جتنی مرضی اپنی فوجی قوت لگا لیے مگر آزادی کے متوالوں کے سامنے دنیاکی ہر رکاوٹ ریت کی دیوار ثابت ہو گئی اُنھو ں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیے اور اپنی منظور شدید ہ قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عباس پور (نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عباس پور سردار میر اکبر کی عباس پور میں تعلیم کے محکمہ میں موجود ٹھیکہ سسٹم اور کام چور استائذہ کے خلاف ایکشن تفصیلات کے مطابق عباس پور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار میر اکبر نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عباس پور میں جگہ جگہ سکولوں میں خود جا کر چھاپے مار رہے ہیں اور جو استاد کام چوری کرتا پکڑا گیا اُس کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اُن کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ سے عباس پور میں ٹھیکہ سسٹم چل رہا تھا ٹھیکہ سسٹم کو اب ہم نے ختم کر دیا ہے جو استائذہ گھروں میں بیٹھ کر تنخوایں وصول کر رہے تھے وہ سب استائذہ ہم نے سکولوں میں حاضر کر دیئے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو اُس کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گااُن کا کہنا تھا کہ این،ٹی،ایس ،کے بعد اب یقینا میرٹ بحال ہوا ہے اور اصل حقدار کو روزگار ملے گا یہ کام حکومت وقت کا لائق تحسین ہے ۔اِن کا کہنا تھا کہ بچہ میرا ہو یاکسی اور کا بچہ قوم کا بچہ ہوتا ہے اور اِن قوم کے بچوں کی اصل پرورش کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔