عباس پور کی خبریں 15/10/2016

Opening

Opening

عباس پور (کامران ارشد) عباس پور مدنی چوک، اسلم مارکیٹ اور حجوری بائی پاس روڈ کا باضابطہ طور پر افتتاح مفتی کشمیر حضرت علامہ مولانا محمد حسین چشتی نے کیا قاری محمد افتخار احمد ربانی نے دس لاکھ روپے کی سڑک اپنی جیب سے بنا کر دو سو افراد کے لیے روزگار کا راستہ عباس پور میں ہی کھول دیا عوام کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق عباس پور میں مدنی چوک ،اسلم مارکیٹ اور حجوری بائی پاس روڈ کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا گیا اِس سلسلہ میں ایک ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا محمد حسین چشتی نے تھے افتتاح حضرت علامہ مولانا محمد حسین چشتی نے کیا اِس موقع پر اسلم مارکیٹ کا نام قاری محمد افتخاری ربانی کے والد محترم محمد اسلم خان اور حجوری بائی پاس روڈ کا افتتاح قاری محمد افتخار احمد ربانی کے دادا محترم سیٹھ عالم خان کے نام سے منسوب کیا گیا قاری افتخاراحمد ربانی نے دس لاکھ روپے کی مالیت کی روڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا کر عوام کی مشکلات میں کمی کی جس پر عوام علاقہ نے قاری افتخار احمد ربانی کو خراج تحسین پیش کیا اِس موقع پر مقررین کی ایک بڑی تعداد نے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد افتخار احمد ربانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاری محمد افتخار احمد ربانی کی اِس کاوش سے تقریبا ً دوسوافراد کو عباس پور میں ہی روزگار مل جائے گااور آسانی سے وہ تاجر عباس پور میں ہی باآسانی سے زندگی گزار سکیں گئے اِس موقع پر مولانا محمد حسین چشتی ،مولانا محمد امجد سعید نعیمی عالمی ایورڈ یافتہ ،قاری افتخاراحمد ربانی ،انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد نذیر ،بدیع الزمان شاہ بخاری اور دیگر نے خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

عباس پور (کامران ارشد) عباس پور شہر میں کتوں کا راج جگہ جگہ کتوں کے ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق عباس پور شہر میں آوارہ کتوں کا راج ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کے مطابق شہر بھر میں آوارہ کتے پھر رہے ہیں کوئی پتہ نہیں کسی ٹائم کس کو آوارہ کتے کاٹ لیں سکول جاتے بچے ،بچیوں ،اور شہریوں کو شد ید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اُنھوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عباس پور شہر میں کتے مار مہیم شروع کی جائے اور شہر بھر سے کتوں کا صفایا کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں سکیں۔

کامران ارشد
عباس پور 03328567202