عباس پور کی خبریں 12/7/2016

Abbaspur

Abbaspur

عباس پور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما راجہ سجاد نے مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدراورراجہ نصیرسمیت دیگرقائدین کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری یاسین گلشن کے حق میں دستبرداری کااعلان کردیا۔اورچوہدری یاسین گلشن کی مکمل حمایت اورسپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مہنگارسجادہاؤس میں امیدوارقانون سازاسمبلی آزادکشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماچوہدری یاسین گلشن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق مشیرحکومت معروف قانون دان عبدالمنان گوہرایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن یوتھ حلقہ نمبراکے صدرخواجہ شاہدجان محمدکی موجودگی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یاسین گلشن کے حق میں دستبرادری کااعلان کیا۔راجہ سجادنے کہاکہ میں یہ فیصلہ پارٹی کے صدراورپارٹی پالیسی کوسامنے رکھتے ہوئے کررہاہوں اوراس میں ضروری ہے کہ جمہوری طریقہ کارکاحق بنتاہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لے میں نے بھی اپنے جمہوری حق مانگنے کیلئے پارٹی کے پارلیمانی بورڈمیں درخواست دی کہ مجھے ٹکٹ دیاجائے جومیراحق بنتاتھا۔تاہم ٹکٹ چوہدری یاسین گلشن کوملااورپارٹی پالیسی بھی یہی ہے کہ ہمیں ذاتی مفادات کونظراندازکرکے پارٹی کے مفادمیں کام چاہیے اورپارٹی پالیسی کے تحت پارٹی کے اندررہ کراپنے حقوق کی آوازبلندکرنی چاہیے لہذاپارٹی کے وسیع ترمفاداورپارٹی پالیسی کے تحت میں یاسین گلشن کی الیکشن میں مکمل سپورٹ کرونگا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری راجہ شیرآفگن ،شاہدجان محمد،نے راجہ سجاد کے اس کردارکی تعریف کی اورکہاکہ راجہ سجادانتہائی مخلص ،دیانتدارکارکنان میں سے ہیں اورانہوں نے یہ بڑافیصلہ کیااورپارٹی کومضبوط ومستحکم کرنے کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکیا جس پروہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اورانشاء اللہ تعالی ان کے جو بھی تحفظات ہیں ان کاازالہ ہوگااوروہ الیکشن مہم میں چوہدری یاسین گلشن کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عباس پور (نمائندہ خصوصی ) عباس پور پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار امجد یوسف کے طوفانی دورے جاری سیکڑوں افراد پیپلز پارٹی میں شامل ن لیگ کا صفایا جاری ۔تفصیلات کے مطابق ٹک جٹاں ،کھلی درمن میدان ،نمجر ،جھنڈا پیراں ،بیٹری گلی ،مہنگار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدور سردار امجد یوسف کے طوفانی دورے جاری سیکڑوں افراد مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل اِس موقع پر سردار امجد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو گلے میں ہا رپہنا کر خوش آمد ید کہا اِس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے سردار امجد یوسف کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سردار امجد یوسف کو کوئی بھی مائی کا لال الیکشن میں جیتنے سے نہیں روک سکتا اِ س موقع پر امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف کا کہنا تھا کہ جس طرح عوام میرے ساتھ شامل ہو رہی ہے انشا اللہ21 جولائی کے دن حلقہ نمبر ایک کی عوام کو ایک بڑی خوش خبری ملے گی اور ہم سرخرو ہونگے ۔اِس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ اب عوام میرٹ کے قاتلوں اور گجرات کے مفرروں کو مسترد کر چکے ہیں اور عوام انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو کر برادری کے سب سے بڑے بت چوہدری یاسین گلشن کا بت گیرائیں گئے ۔اُنھوں نے کہا چوہدری یاسین گلشن اور عبدالقیوم خا ن نیازی نے اقرباء پروری ،بے روزگاری ،اور برادری ازم کو پروان چڑھایا اور عوام کا بے دردی سے استحصال کیا اِس مرتبہ عوام کا خون چوسنے والوں کو اُن کے انجام تک پہنچا کر دم لونگا ۔اُنھوں نے عوام سے اپیل کی 15 تاریخ کے جلسہ میں شرکت کر کے میرٹ کے قاتلوں کو یہ پیغام دئے دیں کہ اِس مرتبہ میرٹ کے قاتلوں کو مستر د کر دیا ہے۔اور اِس مرتبہ ووٹ اہلیت ،قابلیت ،اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے گا۔سردار عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ،سردار نصیر چغتائی ،بشارت کریم ماگرے،فیصل قیوم،چوہدری نصیر ،محمد سرفراز کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عباس پور (نمائند ہ خصوصی )ہم برادریوں کے بتوں کے گیرانے نکلے ہیں اور21 جوالائی کو عباسپور کا سب سے بڑا بت چوہدری محمد یاسین گلشن کا گیرا کر دم لیں گئے چوہدری یاسین گلشن نے آزادکشمیر اسمبلی میں کھانس کھانس کر پوری اسمبلی کو کالی کھانسی کا مریض بنا دیا ہے۔اِن خیالات کا اظہار ا آزادمیدواربرائے قانون سازاسمبلی سردارمحمد سفیر عالم نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق آزادامیدوار برائے قانون سازاسمبلی سردار سفیر عالم نے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ اپنے انتخابی دفترکا افتتاح تیتری نوٹ کے مقام پر کیا ،دوسری بڑی میٹنگ بٹل چوک ،سیڑا ،اور ٹانڈہ گھمیر کے مقام پر کی جہاں پر سردار ہاشم،سرفراز اشرف،سردار سلطان ،نصیر آزاد،اسرار امین کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات نے مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ کر آزاد امیدوار برائے قانون سازاسمبلی سردار سفیر عالم کا ہاتھ تھام لیا اِس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے سردار سفیر عالم کو بھر پوریقین دہانی کروائی کے الیکشن میں سردار سفیر عالم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔اِس موقع پر آزادامیدوار سردار سفیر عالم نے ساتھ شامل ہونے والوں کو گلے میں ہار پہنا کر خوش آمدید کہا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد سفیر عالم کا کہنا تھا کہ اِس مرتبہ انشا اللہ عوام کے تعاون سے برادریوں کے بتوں کو گیرا کر دم لیں گے۔اُنھوں نے کہاعرصہ40 سال سے عوام کا استحصال کیا گیا اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تمام نے اقرباء پروری ،بے روزگاری ،میرٹ کی پامالی ،اور برادری ازم کو پروان چڑھایا ۔اُنھوں نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین گلشن برادریوں کا سب سے بڑا بت ہے اِس بت کو اِس مرتبہ گیرا کر دم لیں گے۔اِس مرتبہ گجرات سے اگر ایک لاکھ بھی قاتل منگوائیں گئے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گئے ہم امن پسند لوگوں ہیں لیکن کسی نے جان بوجھ کر ہمارے کارکن کو چھڑنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گئے ۔اُنھوں نے کہا کہ ایم،ایل،اے چوہدری یاسین گلشن ایک مخصوص قبیلے کا ایم،ایل،اے ہے اُن کو باقی قبائل نظر ہی نہیں آتے اور اُنھوں نے عوام کاپیسہ بے دردی سے من پسند لوگوں میں تقسیم کیا ہے۔اور آزادکشمیر اسمبلی میں کھانس کھانس کر پوری اسمبلی کو کالی کھانسی کا مرض بنا دیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ چوہدری یاسین گلشن کا شمار نہ ہی مردوں میں ہے اور نہ ہی عورتوں میں لوگوں آج تک نہیں سمجھ پائے کہ یہ مرد ہے یا عورت اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ18 تاریخ کو کالج گراونڈ میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنوائیں اور ہمار ا ساتھ دیں اِس جلسہ میں ہم عوام کو سب کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گئے اور اِن بتوں کو 18 تاریخ کو یہ پیغام دئے دیں کہ 21 تاریخ بتوں کی آخری تاریخ ہو گی اِس کے بعد اللہ پاک کے فضل وکرم سے کوئی بھی بت نظر نہیں آئے گا۔اِس موقع پر نمبردار سردار محمد جہانگیر خان ،امیراللہ خان چغتائی ،سردار محمد شہراز چغتائی ،سردار محمد بابر ایڈووکیٹ ،سابق ڈی،سی ،او پونچھ برائے وزیراعظم خان محمد اشرف خان ،سردار مشتاق ،دانش روشن،سردار محمد فیاض ،شاید خان ،اختشام مسعود ،ذیشان مشتاق ،کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا ۔