ملت عباسیہ کا اجتماع عام آج کورنگی میں منعقد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی اور ملت عباسیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 75 واں یوم پاکستان کے موقع پر ملت عباسیہ کا اجتماع عام یوم پاکستان و یکجہتی ملت عباسیہ کی تقریب (آج) مورخہ 23 مارچ 2015ء بروز پیر بوقت 2 بجے دوپہر بمقام گریس لان، کورنگی نمبر ڈھائی عقب ٹوٹل پیٹرول پمپ پر منعقد ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ہونگے۔آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر محمد اسحاق عباسی نے کہا ہے کہ اجتماع عام قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کا ثبوت ہوگا۔اجتماع میں ملک بھر سے ملت عباسیہ کے معززین و عمائدین شرکت کرینگے۔