(جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں ماں نے اپنے ہی تین بچوں کو کھانے میں زہر ملا کرقتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ بکوٹ کی حدود میں گاں ملکوٹ کے رہائشی سلطان محمود کی اہلیہ عافیہ کوثر کی اپنے خاوند سے کافی عرصہ سے گھریلو ناچاقی کا سلسلہ جاری تھا۔
گزشتہ رات بھی معمولی جھگڑے پر عافیہ کوثر نے کھانے میں زہرملا کراپنے ہی جگر کے گوشوں سات سالہ ہاشم خان، پانچ سالہ سمیرخان اور ساڑھے تین سالہ شماہن کو ہمیشہ کیلئے آبدی نیند سلادیا، بکوٹ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے خاوند کی درخواست پرخاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا اور خاتون نے پولیس کے سامنے بیان دیا ہے کہ اس نے کوئی زہر نہیں دیا بلکہ بچوں کوبسکٹ اور اجوائن دی تھی۔ تاہم خاتون کے خاوند کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے بچوں کو کھانے میں زہر دیا ہے۔