ایبٹ آباد: کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں حساس ادارے نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتگرد کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے قریبی ساتھی ہیں۔