ایبٹ آباد: حلقہ پی کے 45، ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کامیاب

Elections

Elections

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد کے حلقے پی کے 45 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

ایبٹ کے حلقہ پی کے 45 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فرید فاتح قرار پائے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فرید نے 29978 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے علی اصغر 22104 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پولنگ کا ٹرن آئوٹ 48 فیصد رہا۔