اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کے دفتر سے غائب ہوئی اور نہ ہی افشاں ہوئی، رپورٹ حکومت کی تحویل میں ہے، موجودہ حکومت جائزہ لے کر قومی مفاد میں رپورٹ کے اجرا کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
ذرائع سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئیوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی اصل رپورٹ کا ایک لفظ بھی کسی کے علم میں نہیں جس رپورٹ پر تبصرے ہو رہے ہیں وہ غیر مصدقہ ہے۔
جب پرویز رشید صاحب سے پوچھا گیا کہ کیا یہ رپورٹ سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے لیک کی ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور قومی مفاد میں رپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کرے گی۔