ایبٹ آباد جلسے کیلئے تیار اسٹیج غیر میعاری ہے، ایس پی

Stage

Stage

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایس پی انویسٹی گیشن شمس الرحمان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں طاہر القادری کی تقریر کے لئے بنایا گیا اسٹیج غیر معیاری ہے۔ اسٹیج کے غیر معیاری ہونے سے متعلق جلسے کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن شمس الرحمان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی تقریر کے لئے بنایا گیا اسٹیج معیار کے مطابق نہیں ہے۔

اسٹیج کے غیر معیاری ہونے سے متعلق جلسے کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار کے قریب شرکاء کی گنجائش ہے۔ تاہم جلسہ گاہ میں اب تک 7 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔