ایبٹ آباد : ہاکی ورلڈ لیگ کی تیاری ، تربیتی کیمپ کل سے شروع

Hockey World League

Hockey World League

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد ہاکی ورلڈ لیگ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہاکی ورلڈ لیگ شیڈول ہے جس کی تیاریوں کے لیے قومی کھلاڑی ایبٹ آباد میں لگائے گئے۔

تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ دو مراحل پر مشتمل اس کیمپ میں پہلے کھلاڑی ایبٹ آباد میں اِن ایکشن ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں قومی کھلاڑی کراچی کے ہاکی کلب میں رپورٹ کر کے تیاری کرینگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجمنٹ کی سفارش پر کیمپ میں بلائے گئے 26 کھلاڑیوں کو بلایا ہے جو چیف کوچ چودھری اختر رسول کو رپورٹ کریں گے۔