ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ لورا کی حدود دکھن تیسر میں شادی کی تقریب کے بعد گھر میں سوئے افراد پر مکان کی چھت گر گئی جس میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں بلقیس بی بی، سیدہ بی بی، 12 سالہ طیب اور 14 سالہ طالب شامل ہیں۔
ایک خاتون کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقامی لوگوں اور پولیس نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔