ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد ایبٹ آباد غربت سے تنگ آ کر خاوند نے بیوی اور دو بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ نواحی علاقہ لمبی ڈھیری میں سفیر نامی شخص نے غربت اور مقروض ہونے کے باعث تنگ آ کر اپنی اہلیہ شرین بی بی، اپنی بارہ سالہ بیٹی سمیرا اور اپنے سات سالہ بیٹے سمیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تھانہ میر پور کی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم سفیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیں۔