ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ غیر مصدقہ : امریکی محکمہ خارجہ

U.S. Department of State

U.S. Department of State

امریکی(جیوڈیسک) محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ غیر مصدقہ ہے۔ امریکا اور پاکستان میں توانائی اور دہشت گردی سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی نے ذرائع کو بتایا کہ امریکی حکام نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات دیکھے ہیں تاہم تصدیق ہونے تک ان پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کی توانائی ضروریات سے آگاہ ہے۔

دونوں ملکوں میں توانائی اور دہشت گردی سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اس دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ وسیع موضوعات پر بات چیت کا خواہاں ہے جو دونوں ملک کے عوام کے لیے بھی مفید ہوگی۔