ایبٹ آباد کمشن رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات ہوگی: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ برطانوی وزیراعظم سے الطاف حسین کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

اسلام آباد میں زرائع سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کیسے لیک ہوگئی اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم سے الطاف حسین کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیکورٹی کانفرنس کی تاریخ میں رد و بدل سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔ عمران خان نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ سرکلر ڈیٹ ادا کرنے کی وجہ سے کمپنیوں نے سترہ سو میگاواٹ بجلی مزید دینے کا وعدہ کیا ہے۔