ایبٹ آباد، شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر مار دیا

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیودیسک) ایبٹ آباد میں خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے 3 بچوں کو زہر دے کر مار دیا، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ ایبٹ آباد کے علاقے ملوٹ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے 3 بچوں کو زہر دے دیا۔

زہر خورانی سے تینوں بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، مرنیوالوں میں 7 سال کا ہاشم، 5 سال کا ثمیر اور ساڑھے 3 سال کی شمائلہ شامل ہیں، پولیس تھانہ بکوٹ نے بچوں کے باپ کی درخواست پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔