ایبٹ آباد(جیوڈیسک)ایبٹ آباد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کا موسم کرکٹ ٹیم کے کیمپ کیلئے بہترین ہے لیکن اس کے باوجود انگلینڈ میں مختلف موسمی حالات اور کنڈ یشنز کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کہا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ پلیئنگ کنڈیشنز مختلف ہو تی ہیں لیکن ایبٹ آباد کا پہاڑی علاقہ کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ کرنے میں مدد گار ہو گا۔واٹمور کا کہنا تھا کہ کنگ آف اسپیڈ احمد جمال نے بہت متاثر کیا ہے وہ ایک دن ضرور پاکستان کی نمایندگی کریں گے۔