ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

Election

Election

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 765 ہے۔

حلقے میں 109 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ اس نشست پر 7 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ موجودہ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فرید خان عباسی اور تحریک انصاف کے علی اصغر خان کے درمیان ہے۔

انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا تاہم بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ اور سامان تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے وہاں پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔ واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کو عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار مہتاب خان عباسی کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا بننے کے بعد اس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔