ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن سے تصادم میں تحریک انصاف کے تین کارکن جاں بحق

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے چار روز بعد بھی بدامنی کے بادل چھٹ نہیں سکے۔

ایبٹ آباد کی یونین کونسل دھمتوڑ میں الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو آج تصادم میں بدل گئی۔ فوارہ چوک میں واقع ہوٹل میں ن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے تین کارکن جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا کوہاٹ میں شکست خوردہ امیدواروں نے شہدا چوک میں مظاہرہ کیا مردان میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے نتائج مسترد کر دیئے۔ ہری پور میں بھی بلدیاتی امیدواروں اور ان کے حامیوں نے ڈی سی آفس کے قریب احتجاج کیا۔