ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں سیکیورٹی ایجنسیوں نےکارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا،مظفرآباد اور گھوٹکی میں سرچ آپریشن کرکے15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایبٹ آباد میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کے3دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو دہشت گردوں کو میاں دی سیری اور تیسرے کو مانگل کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیرچناسی کےعلاقےمیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گاڑی کا تعاقب کرکے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان سے 2 رائفلز، 40راؤنڈ،ایک پستول اور ایلیٹ فورس کی وردی بھی برآمد کرلی گئی، گرفتارملزمان میں محمد افضل اور عبدالغفورکاتعلق بہاولنگر ، محمداسماعیل کا تعلق ملتان، سعیداختر کا تعلق حویلیاں، محمدعثمان نارووال اور عبدالحفیظ کا تعلق عارف والا سے ہے۔
ملزمان کامقامی سہولت کارمحمدفیاض شاردہ آزادکشمیرکارہنےوالاہے۔گھوٹکی پولیس نے کھمبڑا اور میرکوش کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران لوٹ مار، قتل، ڈکیتی، قبائلی تصادم اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان پولیس کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔