ایبٹ آباد (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، پولیس نے ایک لیب ٹاپ، موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات گنڈاپور اور ایس پی سی ٹی ڈی اعجاز احمد نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات نواں شہر میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے افغان باشندہ محین برام کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی افغانی حاجی خان موقع سے پہلے ہی فرار ہو گیا، دونوں افغان باشندے کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھے، یہ دونوں غیر ملکی اپنے ہاں دہشت گردوں کو پناہ دیتے تھے جو ملک کے دیگر حصوں میں جاکر بم دھماکے کرتے تھے۔
ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہےملزم سے ایک لیب ٹاپ، موبائلز، سمیں اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔