ایبٹ آباد: سیاحوں کی آمد، شاہراہ ریشم پر بدترین ٹریفک جام

Abbottabad

Abbottabad

عید کی تعطیلات گزارنے کیلئے ایبٹ آباد میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث شاہراہ ریشم پربد ترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کی جانب بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث شاہراہ ریشم پرحو یلیاں سے فوراہ چوک تک سڑک کے دونوں جانب بدترین ٹریفک جام۔

گاڑیوں کی لمنی لمبی قطاریں لگ گئیں، شاہراہ ریشم پر کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام ہونے کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد ایبٹ آباد کی جانب پیدل چلنے پر مجبور ہے، جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی عید کی تعطیلات گزارنے ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث ٹریفک کچھ زیادہ دیکھنے میں نظر آ رہی ہے، ٹریفک جام ہونے کے باعث مسافروں ،مریضوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔