ایبٹ آباد: زہریلا کھانا کھانے سے 62 باراتیوں کی حالت غیر

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں کھانا کھانے والے باراتیوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔
باسٹھ باراتیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے جن میں پچاس خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اکثر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر منان کا کہنا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے مریضوں کی حالت غیر ہوئی ہے۔