ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں دو افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ مرکزی ملزم سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہری پور کی رہائشی لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے ایبٹ آباد کے علاقے میروان کا رہائشی ثاقب ورغلا کر اپنے ساتھ لایاجہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے دو ملزمان اوران کے 5 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم ثاقب سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔