عبدالعلیم خان کی جانب سے پر امن احتجاج پر کارکنوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی مذمت

لاہور (پی پی سی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل چوک میں مبینہ دھاندلی اور پر امن احتجاج کے موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہو ں نے مطالبہ کیا کہ پی پی 150 میں +6 ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی جائے آج تحریک انصاف کے کارکنان پولیس گردی۔

کے خلاف 3 بجے فیصل چوک پر پرامن احتجاج کریں گے اس سلسلے میں مظاہرے میں شرکت کے لئے لاہور کے تمام ذمہ داران کو اطلاع کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہے پنجاب حکومت اور پولیس کی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے۔

22 اگست کے ضمنی الیکشن میں لاہور کی عوام نے (ن) لیگ کو مسترد کیا ہے جس کی واضح مثال پی پی 150میں تحریک انصاف کی کامیابی کو شکست میں بدلہ گیا ہے (ن) لیگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور آج ہونے والے پر امن احتجاج کو روکا گیا تو لاہور کی گلی گلی اور محلے محلے میں احتجاج شروع ہو جائے گا۔