جھنگ (تحصیل رپورٹر) ابدالی گروپ آف سکولز میں سالانہ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر ذوالفقار نقشنبدی نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب میں بچوں نے شہداء لاہور اورپشاور کی یادمیں نظمیں پیش کی۔
اس موقع پر عمیر ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہم یکسان نظام تعلیم چاہتے ہیں۔ہم ہرگز یہ نہیں چاہتے کہ امیر اورغریب میں فرق کیا جائے ابدالی گروپ آف سکولز اس کی واضع مثال ہے۔
ہمار نظام تعلیم یکسان اورمفت ہے ۔تقریب میں سالانہ کارکردگی کی بنا پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ ز اوراسناد دیں گئیں ۔اور بیسٹ سٹوڈنٹ آف سے ایر کا ایوارڈ مریم الیاس کو دیا گیا۔اس تقریب میں شہر کے معززیں شخصیات ،اہل علاقہ ،اوربچوں کے والدین نے شرکت کی۔