مغوی مہراللہ مگسی، انکا ڈرائیور اور گارڈ دشت سے بازیاب

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے مہر اللہ مگسی ان کے ڈرائیور اور محافظ گھر پہنچ گئے۔ اغوا کار مغویوں کو دشت ہی کے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے رشتے دار مہر اللہ مگسی ان کے ڈرائیور اور محافظ کی بازیابی کیلیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ قبائلی معتبرین کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اغوا کار رات گئے تینوں مغویوں کو دشت کے ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مہراللہ مگسی کی بازیابی کی اطلاع ملنے پر ان کے رشتے دار موقع پر پہنچ گئے اور انھیں کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ میر مہر اللہ مگسی کوئٹہ بس دھماکے میں جاں بحق اپنی بیٹی سونم مگسی کی میت لینے کیلئے جھل مگسی سے کوئٹہ آ رہے تھے جہاں انھیں اغوا کر لیا گیا تھا۔