دبئی (جیوڈیسک) دبئی پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی دبئی میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ عبدالرزاق کو دبئی کی ایک جیولری شاپ میں ساتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ دیکھا گیا تو ہر طرف اس کا چرچا ہو گیا۔
تصویر دیکھ کر تو یہ لگتا ہے کہ دونوں شاپنگ کیلئے آئے ہوئے ہیں اور پاکستانی آل رانڈر ان پر مہربان ہو کر انہیں سونے میں تولنے چلے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ اس جیولری شاپ کے افتتاح کیلئے آئے تھے۔