عبدالفتاح ملک مستعفی، بیرسٹر خالد جاوید ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) کراچی حکومت سندھ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک کا استعفی منظور کر کے بیرسٹر خالد جاوید کوان کی جگہ مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایڈووکیٹ جنرل نے خلاف ضابطہ ترقیوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرمکمل عمل کرنے کی تجویز دی تھی۔ محکمہ قانون نے عبدالفتاح ملک کے مستعفی ہونے کے بعد بیرسٹر خالد جاوید کو ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا ہے۔

جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالفتاح ملک نے خلاف ضابطہ تقرریوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کرنے کی تجویز دی تھی اور مزید اپیل، ریویو اور قانون سازی کی مخالفت کی تھی جس کے بعد ان کے اور سندھ حکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔