سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس نے منشیات فروشوں، قمار بازوں،جعلی پیر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروا ئیاں کرتے ہوئے 1500گرام چرس،کلاشنکوف معہ 10عدد روند،03عدد پسٹل 30بور معہ 08عدد روند،ایک عدد خنجر،اور جواء کے داؤ پر لگی کل مالیتی رقم مبلغ 400000/ـ(چار لاکھ روپے برآمد 11(ملزمان گرفتار مقدمات درج ۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ دینہ شکیل آفتاب اے ایس ائی نے ملزم پیر سجاد چشتی ولد مستری شوکت حسین سکنہ باغاں تحصیل دینہ جعلی پیرعامل بن کر سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بنانے والے کے خلاف۔ تھانہ صدر جاوید کیانی ایس ائی نے ملزم محمد ناظم ولد محمد رمضان قوم آرائیں سکنہ کوٹ عبدالمالک تحصیل شیخوپورہ، محمد جاوید ولد کرامت علی قوم انصاری سکنہ حدوکے تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ، محمد قاسم ولد محمد منظور قوم راجپوت سکنہ مریدکے چونگی ضلع شیخوپورہ، محمد عرفان ولد صابر علی قوم اعوان سکنہ محلہ گلشن کالونی مریدکے ضلع شیخوپورہ کو بکر ا منڈی جادہ جواء کھیلنے پر گرفتار۔ جواء کے داؤ پر لگی ہوئی رقم قبضہ پولیس۔ تھانہ سول لائن شاہد مصطفی اے ایس ائی نے ملزم جہانزیب علی ولد افتخار حسین شاہ قوم شاہ سکنہ مکان نمبر581ـAمحلہ پیراغیب سے پسٹل 30بور معہ 4ضرب روند زندہ۔مطلوب حسین اے ایس ائی نے ملزم بلال آفتاب ولد آفتاب احمد قوم اعوان سکنہ چہاری معظم شاہ مندرہ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی حال اقبال ٹاؤن دینہ سے خنجر۔اور زاہد حسین اے ایس ائی نے ملزم آفتاب احمد ولد مظہر حسین قوم جٹ سکنہ پنڈجاٹہ سے 1500گرام چرس۔ تھانہ پنڈدادنخان عبدالرحمن ایس ائی نے ملزم احمد ولد محمد افسر قوم راجپو ت سکنہ ڈھنیگوال سے کلاشنکو ف معہ10ضرب روند۔ ملزم کلیم طارق ولد طارق نذیر سکنہ دھنیگوال سے پسٹل 30بور معہ5 روند۔ تھانہ جلالپور شریف محمد اشفاق اے ایس ائی نے ملزم محمد عثمان ولد محمد اشفاق قوم مہاجر سکنہ پننوال سے پسٹل30بور معہ3 روند برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدما ت درج کر لیے۔