عبدالرشید غازی قتل کیس، مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بیماری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔