اسلام آباد: چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی آئیسکو ہیڈ آفس میں انجینئر ایسویشن کی تقریب حلف برداری میں شرکت۔ تقریب میں آئیسکو انجینئر ایسویشن کے ممبران، آئیسکو افسران اور لیبر یونٹی آف آئیسکو یونین کی قیادت نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی جانب سے آئیسکو ملازمین کے لئے اسلام آباد میں جدید خطوط پر استوار آئیسکو ہسپتال کے جلد قیام، جدید سہولیات پر مبنی ٹرینگ سنٹر، بیرون ممالک ٹرینگ، گھروں کی مرمت، نیٹ میٹرنگ، آن لائن کمپلنٹ کے جدید نظام کا اعلان کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر کہا کہ آئیسکو میں میٹریل کی کمی تھی جس پر میں نے ذاتی کوشش کر کے بڑی تعداد میں بجلی کے میٹر، تار اور ٹرانسفارمر کا بندوبست کیا۔
انجینئر ایسویشن کے جنرل سیکرٹری راجہ مظہر جتوئی نے اس موقع پر خطاب کیا اور انجینئر کے مسائل پیش کیے۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے آئیسکو ملازمین کے لئے ہسپتال بنوانے، ٹرینگ سنٹر کے قیام کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور امید کا اظہار کیا کہ چیف ایگزیکٹو ملازمین کے مسائل کے حل میں مزید کوششیں کریں گے۔ جنرل سیکرٹری لیبر یونیٹی سید تنویر حسین شاہ نے آئیسکو چیف کی جانب سے شہید ہونے والے آئیسکو لائن سٹاف کے لئے تمغہ شجاعت کے لئے لکھ کر دینے کا انکا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے انجینئر ایسویشن کے نئے ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ انجینئر ایسویشن آئیسکو ملازمین کے حقوق کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ آئیسکو کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے گی۔