راولاکوٹ (کامران ارشد) عباسپور حلقہ نمبر ایک کے سیاسی وسماجی راہنما قاضی محمد طارق نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ نمبر ایک میں مسلم کانفرنس کے عبدالقیوم خان نیازی نے اے،ڈی،سی ،جی کو تعینات کر کے عباس پور میں ضلع کی بنیاد رکھی ۔اُنھوں نے کہا کہ عبدالقیوم خان نیازی حلقہ نمبر ایک میں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عبدالقیوم خان نیازی نے محمود گلی سے لیے کر چمبہ گلی تک بلا تفریق رنگ ونسل کام کروائے جو واضح طور پر آج بھی نظر آرہے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ حلقہ نمبر ایک میں پچھلے60 سالوں میں جو کام نہیں ہو ئے وہ کام عبدالقیوم خان نیازی کے دورہ حکومت میں ہوئے اُنھوں نے کہا کہ عباس پور شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کو ایک ایسے ہی انصاف
پسند لیڈر کی ضرورت ہے ۔اُنھوں نے کہا عبدالقیوم خان نیازی حلقہ نمبر ایک کی عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ۔جنہوں نے حلقہ نمبر ایک میں سڑکیں،راستے دیئے عباس پور حلقہ نمبر ایک میں کئی افراد کو پانی کی بنیادی سہولیات فراہم کی اُنھوں نے کہا کہ عبدالقیوم خان نیازی کوحلقہ نمبر ایک میں جیتنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ عبدالقیوم خان نیازی کے ساتھ عوام کے ووٹ کی قوت ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈھوک گھمیر میں درجنوں افراد نے عبدالقیوم خان نیازی کا ساتھ دئے کر مخالفین کو بتادیا ہے۔کہ اِس بار صرف ہمارا نمائندہ حلقہ نمبر ایک سے عبدالقیوم خان نیازی ہو گا۔اور اُس کی بھر پور سپورٹ کریں گئے۔