عبدالرحمان نامی مبینہ خودکش بمبار ملتان سے گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) سی سی پی او لاہور کے مطابق حساس داروں نے مبینہ خودکش حملہ آور کا خاکہ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ 17 سالہ راوی روڈ کا رہائشی عبدالرحمان گزشتہ دو ماہ سے غائب ہے۔

یہ مشتبہ نوجوان ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کاروائی کر سکتا ہے۔ خاکہ شہر کے تمام تھانوں میں بھجوا دیا گیا تھا اور داخلی و خارجی ناکوں پر بھی دیا گیا تھا۔

خفیہ اطلاع پر لاہور کی ریڈنگ پارٹی نے ملتان میں چھاپہ مارا تھا جس میں مبینہ دہشت گرد عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے جلد لاہور منتقل کیا جائے گا جبکہ حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔