اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی جانب سے تحریر فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔
عدالت پہلے ہی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرچکی ہے ۔ ملزم مسلسل حاضری سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔
ایسے حالات میں پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا جاتا ، پرویز مشرف کے ضامن بتائیں کہ کیوں نہ ان کی ضمانت ضبط کر لی جائے۔