اسلام آباد (جیوڈیسک) غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے ہیں۔
پرویز مشرف نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔
پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بیماری کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر حاضری سے استثنی دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا 20 فروری کا حکم معطل کرے۔