عبدالرشید غازی کیس ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق مشرف حرکت نہیں کرسکتے

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلا م آباد (جیوڈیسک) عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر آج حاضری سے استثنا کی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت جاری ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی گئی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ میں پیش نہیں ہو سکتے، انہیں حاضری سے استثنا دیا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ہم پرویز مشرف کی مستقل نہیں بلکہ آج کی حاضری سے استثنا چاہتے ہیں۔

ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف حرکت نہیں کر سکتے۔ وکیل پرویز مشرف کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیس کو 3 ہفتے کے لئے ملتوی کیا جائے۔ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا ئی گئی، پرویز مشرف کی رپورٹ آغا خان اسپتال کراچی کے 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تیار کی ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔