اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی عدالت میں آج عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہو گی۔ عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت میں پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ سابق صدرکو سیکیورٹی خدشات ہیں۔
ان پر اسپتال سے فارم ہاوٴس منتقلی کے وقت بھی حملہ کیا گیا۔مقدمے کے مدعی ہارون رشید کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو تو وزیر اعظم اور صدر سے زیادہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے، ملزم کوسیکیورٹی اقدامات کر کے عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 3 مئی کو طلب کیا۔