اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ریاض احمد نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جسٹس نورالحق قریشی مقدمے اور لال مسجد کمیشن رپورٹ سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا،طارق اسد ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ یہ کیس جسٹس نورالحق قریشی کے بینچ میں بھیجا جائے، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔ جسٹس نور الحق قریشی کی فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی کے بعد مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کی جائیگی۔