کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ آج کا دن ہم تمام مسلمانوں کیلئے انتہاہی خوشی اور مسرت کا دن ہے جس میں ہمارے پروردگار نے ہماری رہنمائی اور نجات کیلئے نبی کریم ۖکی شکل میں عالم اسلام کا تحفہ پیش کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ قرآب و سنت پر عمل پیرا ہو کر زندگی کو بہتر انداز میں گزاریں آج کے تمام اجتماعات انتہاہی روح پرور ہیں اور ان اجتماعات میں عوام کی والہانہ شرکت اپنے نبی ۖ سے محبت کا پتہ دیتی ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ۖکے سلسلے میں کورنگی سے نکلنے والے جلوسوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کورنگی میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں، طبی کیمپوں اور شربت کی سبیلوں کا دورہ کیا اور جلوس کے شرکاء کی پانی اور شربت سے تواضع کی اس موقع پر ان کے ہمراپ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرو ر حسین میمن ،ڈائریکٹربلدیہ کورنگی ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ۖ کی اطاعت ، پیروی ہماری زندگی کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے اور بنی کریم ۖ کی تعلیمات ظالم کے آگے ڈٹ جانے اور مظلوموں کی داد رسی کا درس دیتی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدا لراشد خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اس عظیم ہستی کا ماہ ولادت ہے جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا سرکار دوعالم ۖ کے اسوہ حسنہ پر کاربند ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ آپۖ کی آمد کے بعد دنیا سے جہالت ، گمرائی اور ظلم وستم کا خاتمہ ہو انبی مہربان ۖ پوری انسانیت کیلئے نجات دہندہ بن کر تشریف لائے آپ کی سیرت مبارک ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ ہے اور اسواء حسنہ انسانیت کیلئے لائق تقلید نمونہ ہے لہذا ہمیں چاہیے کے ہم عید میلاد النبی ۖ کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ حضور اکرم ۖکی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہوں۔