کراچی : ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ تیار کئے جانے والے واٹر ٹینکر کی چابی متعلقہ ڈپارٹمنٹ ہیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن، فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کورنگی عبدالراشد خان نے ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ کی اپنی کوششوں سے ایک ناقابل استعمال گاڑی کو قابل استعمال بنادیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ ایک ناقابل استعمال گاڑی کو اپنی محنت لگن سے قابل استعمال بناکر اسے عوامی مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنا ایک قابل تعریف کام ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ اس گاڑی کی مدد سے عوام الناس کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مذید سہولت میسر آئے گی اور انتظامیہ نے خدمت اور صرف خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلدیہ کورنگی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
کورنگی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور عوامی مسائل حل کے لئے شب وروز محنت کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں اور کورنگی میں کافی حد تک مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔