عبدالراشد خان کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

کراچی : حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ، شیراز وحید، ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلدیہ کورنگی، کورنگی زون میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ان کے ہمرا ہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن ، XEN کورنگی زون محمدمبین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے اجلا س کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول پر امن وامان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات قبل از وقت مکمل کر لئے جائیں اور مذہبی اجتماع اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے تحفظ کیلئے بھی فول پروف پلان تیار کیا جائے۔

انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں شر پسند عناصر پر کڑ ی نگاہ رکھیںاور شر انگیز تقریروں سے اجتناب کریں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدنے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر عمل پیرا ہیں عوام کے درمیان رہ کرکرسمس اور 12 ربیع الاول پر ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنارہے ہیں اجلاس میں جماعت اہلسنت، سنی تحریک ، انجمن نوجوان اسلام، مجلس درس پاکستان ممبران انجمن عید میلاد النبی ۖ ، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران ،ٹریفک و پولیس کے افسران ،Peace کمیٹی لانڈھی کورنگی کے ممبران اور دیگرافسران نے شرکت کی موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے تعاون کے ذریعے بھائی چارگی کو فروغ دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ایڈمنسٹریٹرڈسٹرکٹ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ 12 ربیع الاول سے قبل بلدیہ کورنگی میں بروز پیر مورخہ 22 دسمبرکوہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ کرسمس پر مسیحی برادری اور 12 ربیع الاول پرعاشقان رسولۖ کو صفائی ستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی زون میں جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، چونے کا چھڑکائو، جراثیم کش ادویات کا اسپرے، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور تما م مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ جلوس میں شریک زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ں انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کی جانب سے 12 ربیع الاول والے دن کورنگی نمبر2½ پر سبیل اورمیڈیکل کیمپ اور کورنگی زون کی جانب سے خوشبو کا اسپرے بھی کیا جائیگا انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تحت اپنے قرب وجوار میں مشتنبہ اور نئے چہروں پر کڑی نگاہ رکھیں ربیع الاول کے دوران کورنگی زون میں کنٹرول روم جس کا نمبر,992644099 9264507ہے جوکہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

Meeting

Meeting